وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پہلا علاقائی گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کیلئے 5ارب کی پہلی قسط جاری کر دی‘وزیر اعلیٰ

180 میگاواٹ مجموعی صلاحیت کے توانائی کے دو منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ،سی پیک کے تحت تعمیر کئے جائینگے‘حفیظ الرحمن

منگل 25 جولائی 2017 15:11

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پہلا علاقائی گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں پہلا علاقائی گرڈ اسٹیشن قائم کرنے کے لئے 5ارب روپے کی پہلی قسط جاری کی ہے۔ یہ بات وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے نجی ٹی وی کو انٹر ویو میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف گلگت بلتستان کوپن بجلی کی راہداری بنانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے 180 میگاواٹ مجموعی صلاحیت کے توانائی کے دو منصوبوں کی منظوری دی ہے جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :