حساس اداروںکی کارروائی میں دو مبینہ دہشتگرد گرفتار ،

خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی بھی نشاندہی ہو گئی‘ ذرائع سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں، گرفتار مبینہ دہشتگردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا‘ نجی ٹی وی

منگل 25 جولائی 2017 15:11

حساس اداروںکی کارروائی میں دو مبینہ دہشتگرد گرفتار ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) سانحہ فیروز پور روڈ کے بعد حساس اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا،جبکہ خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق فیروز پور روڈ پر خود کش دھماکے کے بعد حساس اداروں کی طرف سے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری تھیں اور اسی دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دونوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ فیروز پور روڈ کے سلسلہ میں ہونے والی تحقیقات میں خود کش حملہ آور کے سہولت کاروں کی نشاندہی ہو گئی ہے جن کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :