کراچی، رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 25 جولائی 2017 15:06

کراچی، رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینوں پر قبضہ کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان ہیں،یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سہولت کار،منشیات فروشی،لینڈگریبنگ میں ملوث ہیں۔

اسی طرح لیاری گینگ وار کے ملزم عارف گنجا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سعود آباد اور لیاری سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔رینجرز نے ان تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔