کراچی،عیدگاہ کے قریب ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

منگل 25 جولائی 2017 15:06

کراچی،عیدگاہ کے قریب ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) کراچی کے علاقے عیدگاہ کے قریب ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیاہے۔اس ضمن میںایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو نے بتایاکہ 2 ملزمان ایک شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ شہری نے شور مچادیا جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے ڈاکوئوں کو پکڑنے کی کوشش جبکہ اس دوران پولیس بھی اطلاع پاکر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے فرار ہونے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے باعث ملزمان ایک دوسرے کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے شہری اور پولیس محفوط رہی۔عدیل چانڈیو کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا مختلف تھانوں میں کرمنل ریکاڑد موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :