لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والا پو لیس اہلکا ر آبائی قبرستان میں سپرد خاک

منگل 25 جولائی 2017 15:06

لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والا پو لیس اہلکا ر آبائی قبرستان میں ..
شاہ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے ASI فیاض احمد سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک ، عوامی نمائندگان سمیت کسی اعلیٰ سرکاری افسر نے جنازہ میں شرکت نہ کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے ASI فیاض احمد کا جسد خاکی نواحی گاؤں ڈلہ جرمیاں میں پہنچا دیا گیا ، جب ان کی میت آبائی گاؤں پہنچی تو ہر آنکھ اشک بار تھی ، شہید کو صبح 10 بجے ان کے آبائی قبرستان میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی دے کر سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں گرد و نواح کے علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی جبکہ گورنمنٹ کے اعلی افسران و نمائندگان ، مقامی MNA وفاقی وزیر برجیس طاہر ، مقامی MPA مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا ارشد اور ضلعی DPO ، DCO ننکانہ اور ستم ظریفی یہ کہ مقامی SDPO سرکل سانگلہ ہل نے بھی شہید کی نماز جنازہ میں شرکت نہ کی ، شہید فیاض احمد نے اپنے سوگواران میں بیوہ ، ایک شادی شدہ بیٹی ، 10 سالہ بیٹا سعد اللہ چھوڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :