حکومت جمہوری سسٹم کو مضبوط، سازشی عنا صر کمزور کر نا چا ہتے ہیں ، رانا ثناء الله

منگل 25 جولائی 2017 15:06

حکومت جمہوری سسٹم کو مضبوط، سازشی عنا صر  کمزور کر نا چا ہتے ہیں ، رانا ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہحکومت جمہوری سسٹم کو مضبوط اور توانا کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت مخالف عناصر عدم استحکام ‘ انتشار اور افراتفری پیدا کرنے پر تلے ہوئے ہیں،2018 ء کے الیکشن میں عوامی مینڈیٹ ایسا فیصلہ کرے گا کہ سازشی قوتیں شکست سے دو چار ہونگی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مرکزی سنی رضوی جامع مسجد جھنگ بازار میں صاحبزادہ قاضی پیر محمد فیض رسول حیدر رضوی سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر مفتی باغ علی رضوی ‘ مفتی یونس ‘ مفتی لیاقت ‘ ذوالفقار نیازی ‘ صاحبزادہ محمد منشا سالک رضوی ‘ عاشق حسین رضوی اور دیگر موجود تھے ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے محدث اعظم حضرت مولانا محمد سردار احمدؒ کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ محمد فضل رسول رضوی اور صاحبزادہ قاضی پیر محمد فیض رسول حیدر رضوی اتحاد بین المسلمین ‘ عوامی خدمت اور سماجی اصلاح کے مشن کو آگے لے کر چل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ان کی دینی و سماجی عوامی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی معاونت سے مذہبی رواداری اور امن کا مشن آگے بڑھایا جائے گا ۔صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی رکاٹوں کے باوجود حکومت ترقی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اوراس دور میں بجلی کے کارخانوں اور سی پیک سمیت عوامی بہبود اور قومی ترقی کے بے شمار میگا پراجیکٹس مکمل کئے جارہے ہیں ۔

صاحبزادہ قاضی پیر محمد فیض رسول حیدر رضوی نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف پر بھر پور اعتماد رکھتے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ کی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔