عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا

منگل 25 جولائی 2017 14:58

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) عوام کے لیے سب سے بڑی خوشخبری آگئی ، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر )نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق جون کے بلوں میں ہو گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے بلوں میں کیا جائے گا ۔

بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔

(جاری ہے)

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ فیصلہ سینٹرل پاور پرجیزنگ ایجسی (سی پی پی ای) کی درخواست پر کیا گیا ہے سی پی پی اے نے نیپرا میں دائر اپنی درخواست میں موقف اپنا یا تھا کہ جون میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 69پیسے فی یونٹ تھی جب کہ سارفین سے 6روپے 82پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے لہذا جون کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2ماہ کیلئے بجلی کی قمیت میں 2روپے 23پیسے کمی کردی بجلی کی قمیت کم کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا جب کے 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس ریلیف سے محروم رہے گی

متعلقہ عنوان :