امریکہ کے جنگلات میں آتشزدگی کئی ایکڑ رقبے پر لگے جنگلات خاکستر

فائر بریگیڈ آگ پر تاحال قابو نہ پا سکا

منگل 25 جولائی 2017 14:58

امریکہ کے جنگلات میں آتشزدگی کئی ایکڑ رقبے پر لگے جنگلات خاکستر
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) امریکہ میں رواں سال جنگل میں لگنے والی آگ گزشتہ دہائی کے بعد تیسری بڑی تباہ کن آگ ہے جس نے امریکہ میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکہ آگ بجھانے والے ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 38 بڑے پیمانے پر جنگل میں آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے جن میں ریاست کیلیفورنیا میں 7 جبکہ مونٹانا میں 18 واقعات شامل ہیں جبکہ رواں سال 2017 میں ملک کی 4979945 ایکڑ زمین پر جنگل میں آگ لگی جن میں وسطی مونٹانا کے نواحی رہائشی کمپلیکس میں بدترین آتشزدگی بھی شامل ہے جو کہ 226000 ایکڑ پر محیط تھی جبکہ اب تک صرف پانچ فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے جبکہ کیلفورنیا میں جنگلی آگ 21700 ایکڑ تک پھیل گئی جو نیویارک کے مقابلے میں دس فیصد زیادہ تھی تاہم کیلفورنیا میں لگنے والی جنگلی آگ میں سے بڑی آگ ڈیٹوپلر کی آگ تھی جس نے 4000 سے زائد رہائشیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا اور یو سی ملٹی نیشنل پارک کے باہر مریپوسا کے تاریخی قصبے کو تباہ کر دیا ہے تاہم 3000 سے زائد آگ بجھانے والا عملہ گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ 48000 ایکڑ پر پھیلی جنگلی آگ سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ صرف 7 فیصد آگ پر قابو پایا جا سکا ہے ۔

۔

متعلقہ عنوان :