Live Updates

عمران خان غریب آدمی ، بنی گالہ میں رہائش کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت مالدار ہیں ،پرویز مشرف

شریف برادران اور عمران خان کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں،موجودہ حکومت میں چودھری نثار کی کا رکر دگی بہت اچھی ہے،انٹرویو

منگل 25 جولائی 2017 14:56

عمران خان غریب آدمی ، بنی گالہ میں رہائش کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت مالدار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان امیر آدمی نہیں بلکہ غریب آدمی ہیں ۔ بنی گالہ میں رہائش کا مطلب یہ نہیں کہ بہت مالدار آدمی ہے ۔ شریف برادران اور عمران خان کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں ہے ۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبئی یا لندن میں جائیدادیں نہیں بنائیں میں ذاتی طور پر عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایک دیانتدار آدمی ہے ۔

(جاری ہے)

بیرون ملک اس نے کرکٹ کھیلی اور پیسہ پاکستان لے کر آیا جبکہ میاں نواز شریف اور اس کے خاندان کا معاملہ الگ ہے انہوں نے تین بار ملنے والے اقتدار میں قومی خزانے کو لوٹا ہے اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے ان کے خلاف کافی مواد نکالا تھا ۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ خواجہ آصف ایک غیر سنجیدہ شخص ہیں اس کو فوج قول نہیں کرے گی ۔ چودھری نثار علی خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ چودھری نثار موجودہ حکومت کا واحد وزیر ہے جس کی کارکردگی بہت اچھی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :