نواز شریف نے نیب کو دیے گئے 5 کروڑ روپے واپس لے لیے

جے آئی ٹی نے معلومات اعلیٰ عدلیہ کے حوالے کر دیں ،مقدمہ دوبارہ کھولنے کی استدعا رقم چودھری شوگر مل سکینڈل میں مقدمات ختم کرانے کے لیے دی گئی تھی

منگل 25 جولائی 2017 14:56

نواز شریف نے نیب کو دیے گئے  5 کروڑ روپے واپس لے لیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے نیب سے 5 کروڑ روپے واپس لینے بارے تمام معلومات اعلیٰ عدلیہ کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ یہ معلومات جے آئی ٹی نے ایک خط کے ذریعے تین رکنی بنچ کے سامنے پیش کی ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق حکمران جنرل مشرف دور حکومت میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کر کے 5 کروڑ روپے نیب میں جمع کرائے تھے یہ 5 کروڑ روپے چودھری شوگر مل سکینڈل میں جرم کا اقرار کرتے ہوئے ڈیپازٹ کرائے تھے اور اپنے خلاف مقدمات ختم کرائے تھے اس سکینڈل میں شریف خاندان کے دیگر افراد بھی ملزم قرار دیئے گئے تھے ۔

نواز شریف کے اس سکینڈل میں نیب کی طرف سے عائد الزامات کو تسلیم کر کے 5 کروڑ روپے دے کر خود جان چھڑائی تھی تاہم 2013ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنا ذاتی آدمی کو نیب میں تعینات کرایا اور مجرمانہ خاموشی سے نیب کو دیئے گئے 5 کروڑ روپے ادائیگی کو عدالت عالیہ لاہور میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

عدلیہ میں جب مقدمہ شروع ہوا تو نیب نے جان بوجھ کر مقدمہ کی پیروی نہ کی اور جو وکیل پیش ہوئے انہوں نے مقدمہ میں غلط دلائل دے کر عدالت کو نواز شریف کے حق میں فیصلہ دینے پر مجبور کر دیا۔

نیب کے قوانین کے مطابق نیب کو اپنے خلاف فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا تھا لیکن نیب ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج ہی نہیں کیا۔ جے آئی ٹی نے اس سکینڈل کے بارے میں بھی مکمل معلومات سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں اور مقدمہ دوبارہ کھولنے کی استدعا کی ہے ۔ عدالت اپنے فیصلہ میں نواز شریف کی طرف سے نیب سے 5 کروڑ روپے کی واپسی بارے بھی اہم فیصلہ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :