مقبوضہ کشمیر: حریت رہنمائوںکی گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال

بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر میں پابندیاں عائد

منگل 25 جولائی 2017 14:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق ہڑتال کی کال سید علی گیلانی ، میرواعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے حریت رہنمائوں کی گرفتاریاور انتقام پر مبنی ظالمانہ کارروائیو ں کے خلاف دیتھی ۔

تمام دکانیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔

(جاری ہے)

کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنمائوں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں عائد اور بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کردیا ۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے گزشتہ روز حریت رہنمائوں الطاف احمد شاہ، معراج الدین کلوال ، پیر سیف اللہ، ایازمحمد اکبراور شاہد الاسلام کوہمہامہ سرینگر میں اپنے دفتر طلب کیا تھاجہاں انہیں جھوٹے الزامات میں ملوث کر کے گرفتار کرنے کے بعد نئی دلی منتقل کردیا گیاتھا۔

متعلقہ عنوان :