بحرین نے ملک میں موجود تارکین وطن کو ورک پرمٹ کا اجرا شروع کردیا

منگل 25 جولائی 2017 14:29

بحرین نے ملک میں موجود تارکین وطن کو ورک پرمٹ کا اجرا شروع کردیا
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2017ء) بحرین میں موجود 48 ہزارغیرقانونی تارکین وطن کو لچکدار ورک پرمٹس کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

العمل المرن کے نام جاری پروگرام کے تحت اجازت نامے حاصل کرنے والے کفیل سے آزاد ہوںگے، ہیلتھ انشورنس، سوشل انشورنس ، ورک پرمٹ ، اقامہ اور وطن واپسی کے ٹکٹ کے اخراجات خود ادا کریں گے۔یہ اقدام ویزوں کی بلیک مارکیٹنگ اور مقامی افراد کینام پر غیرملکیوں کے کاروبار کو روکنے کیلیے کیا گیا ہے، اس کے تحت ماہانہ دو ہزار غیر قانونی تارکین وطن قانون کے دائرے میں آجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :