ممبئی میں رہائشی عمارت گر گئی ، 9 افراد ہلاک ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 13:49

ممبئی میں رہائشی عمارت گر گئی ، 9 افراد ہلاک ۔ بھارتی میڈیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : بھارتی شہر ممبئی میں ایک رہائشی عمارت گر گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں رہائشی عمارت کے گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عمارت گرنے کے بعد فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں کو جائے حادثہ پر طلب کر لیا گیا ہے۔ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو حکام نے آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :