سابق چئیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف تحقیقات میں مشکلات کا سامنا

ظفر حجازی کی بیماری تحقیقاتی افسروں کے لیے درد سر بن گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 13:46

سابق چئیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف تحقیقات میں مشکلات کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی بیماری ان کی تحقیقات میں مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظفر حجازی کی بیماری ایف آئی اے کی دو رکنی تحقیقاتی ٹیم کے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی افسران کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے دیکھیں، افسران کی سنیں یا طبی ماہرین کی؟ تفتیشی ٹیم کو ظفر حجازی سے تحقیقات کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ افسران نے حکم دیا کہ نرم رویہ اختیار کر کے تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ یاد رہے کہ سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو چودھری شوگر مل کا ریکارڈ ٹیپمر کرنے کے جُرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :