وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،

مسلم لیگ ن نے زیادہ تر وعدے پورے کر دیئے ہیں ْ وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ زیر تعمیر ٹیکنیکل کالج خاران کے دورہ پر گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 13:53

وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،
خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،مسلم لیگ ن نے زیادہ تر وعدے پورے کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے زیر تعمیر ٹیکنیکل کالج خاران کا دورہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعظم محمد نواز شریف بلوچستان کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں تاکہ صوبے کے عوام کے سماجی اور اقتصادی حالت بہتر بنائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے 2013 کی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے زیادہ تر وعدے پورے کئے ہیں۔