Live Updates

تحریک انصاف غلیظ سیاست کررہی ہے،

پارٹی کیلئے بیرون ملک سے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی گئی ،ایسے عبرت کا نشانہ بنائیں گے، عمران خان کے سپریم کو رٹ میں جمع کرائے گئے زیادہ تر کاغذات خودساختہ ہیں،تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کا کیس ہوتو دائرہ اختیار میں نہیں آتا، تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کی میڈیا سے گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 13:53

تحریک انصاف غلیظ سیاست کررہی ہے،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جماعت غلیظ سیاست کررہی ہے،پارٹی کیلئے بیرون ملک سے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی گئی،تحریک انصاف کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے، عمران خان کے سپریم کو رٹ میں جمع کرائے گئے زیادہ تر کاغذات خودساختہ ہیں،تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کا کیس ہوتو دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف توہین عدالت کا کیس ہوتو پی ٹی آئی تسلیم کرلیتی ہے ۔تحریک انصاف کے لیے خلاف توہین عدالت کیس ہوتو دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔2003کا قانون توہین عدالت کے حوالے سے واضح ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے وعدہ کرکے الیکشن کمیشن کو جواب جمع نہیں کرایا۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے معافی مانگیں ۔پی ٹی آئی ترجمان کہتا تھا کہ عمران خان کو سیاست کی الف،ب نہیں پتہ تحریک انصاف کی جماعت غلیظ سیاست کررہی ہے۔ تحریک انصاف کو عبرت کا نشانہ بنائیں گے۔ اکبرایس بابر نے کہا کہ عمران خان کے جمع کرائے گئے کاغذات میں زیادہ ترخودساختہ ہیں۔تحریک انصاف نے پارٹی کیلئے غیر قانونی فنڈنگ حاصل کی۔امریکہ کے محکمہ انصاف کی ویب سائٹ پر تر تفصیلات موجود ہیں۔ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کو اے ٹی ایم کے طور پراستعمال کررہی ہے۔تحریک انصاف نے ایک بھی بینک سٹیٹمنٹ جمع نہیں کرائی۔ تحریک انصاف میں اربوں روپے کی غیر قانونی طور پر آئے۔سعودی عرب میں غیر قانونی طورپر فنڈنگ ریزنگ کی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات