وانا،گزشہ دس ماہ سے بی آئی ایس پی کی رقوم بند،غریبوں کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑ گئے

چیئرمین بی آئی ایس پی ماروی میمن فوری طور پر رقوم کی ادائیگی یقینی بنائیں، امیر جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان تاج وزیر

منگل 25 جولائی 2017 13:53

وانا،گزشہ دس ماہ سے بی آئی ایس پی کی رقوم بند،غریبوں کے گھروں میں چولھے ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ہیڈکواٹر وانا میں گزشتہ دس ماہ سے بی آئی ایس پی کے رقوم کی ماہوار قسطیں بند ،غرباء ،مساکین اور بے یارومددگاروں لوگوں کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑگئے، متعلقہ حکام تاحال خواب خرگوش کے مزے لے اڑ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، بی آئی ایس پی چیئرپرسن ماروی میمن فوری طور پر رقوم کی ادائیگی یقینیبنائیں بصورت دیگر ہم سخت احتجاج ریکارڈ کرائینگے ۔

ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی جنوبی وزیرستان کے امیر تاج وزیر کا میڈیا سے بات چیت کرنے کے دوران کی ۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت دئیے جانے والے رقوم کا سلسلہ قسطوار بدستور جاری ہے لیکن صرف آسمانی بم کو ہم پر گرادیا ہے جہاں غریب ،مساکین ،یتیم اور بیوائوں خواتین کے گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑنے کے باعث سخت مشکلات کا شکار ہوگئیں ہیں لہذا حکومت وقت اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے بروقت ٹھوس قدامات اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ غربت کی وجہ سے ویسے مسائل نے ڈیرے ڈالدئیے ہیں نہ جانے آخرکیوں اورکن وجوہات کی بناء پر مذکورہ رقوم بند کردیا گیا ہے امیر جے آئی تاج وزیر نے بی آئی ایس پی کے چیئرپرسن ماروی میمن اور حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد رقوم کی ریلیز یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج ریکارڈ کراکے وانا ٹانک روڈ کو ہرقسم کی ٹریفیک کیلئے بند کردیا جائے گا۔