گورنر پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک پھیلانے کی حتمی منظوری دیدی

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 14اگست تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلادیا جائے گا

منگل 25 جولائی 2017 13:53

گورنر پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر کے تمام اضلاع ..
بورے والہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) گورنر پنجاب نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صوبہ بھر کے تمام اضلاع تک پھیلانے کی حتمی منظوری دے دی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 14اگست تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلادیا جائے گا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گورنر پنجاب نے فوڈ اتھارٹی توسیع کے بل منظوری دیدی ہے اور توسیع پروگرام کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن اور ہدایات کے مطابق حکومت پنجاب عوام کا صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ اور محفوظ خوراک کی مسلسل فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پورے صوبہ تک پھیلانا انتہائی ضروری تھا۔ صوبہ پھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز کا پھیلائو صحت مند پنجاب مشن کی تکمیل کی جانب بڑا قدم ہے۔ 14اگست کو پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں باقاعدہ کام شروع کر دے گی اور ملاوٹ مافیا پر صوبہ بھر میں زمین تنگ کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :