ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے ،ْ طاہرہ اورنگزیب

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ )ن( ایک بارپھر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی ،ْ انٹرویو

منگل 25 جولائی 2017 13:50

ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے ،ْ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ )ن( ایک بارپھر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمد نوازشریف مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے ،ْموجودہ حکومت نے توانائی کے بحران اوردہشت گردی سمیت تمام چیلنجوں سے نمٹنے پر خصوصی توجہ دی، ملک کے مختلف حصوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ )ن( ایک بارپھر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت سی پیک کے تحت ملک میں سڑکوں اورشاہراہوں کے کء منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ملک میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کے آغاز ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اورسسٹم میں اضافی بجلی شامل کی گئی ہے، موجودہ حکومت کے دور میں شروع ہونے والے کئی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اورمزید جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ، ان منصوبوں کی تکمیل سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ یقینی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے دہشت گردی کے خاتمے میں بھی نمایاں پیش رفت کی ہے۔خیبرپختونخوا ، فاٹا، کراچی اورملک کے دیگر حصوں میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، کراچی کی روشنیاں واپس لوٹ آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں مخالفین کوشکست فاش ہوگی اورمسلم لیگ ن پر عوام ایک بار پھر اپنے اعتماد کا اظہارکریں گے۔