نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

منگل 25 جولائی 2017 13:50

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 2روپے 23پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے جس کا اطلاق جون کے بلوں میں ہو گا ۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی تاہم قیمتوں میں کمی کا اطلاق جون کے بلوں میں کیا جائے گا ۔بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو 25ارب روپے کا ریلیف ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :