اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرش کی لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگردی اور پٴْرتشدد انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں حکومت پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ،ْ سیکرٹری اقوام متحدہ کا بیان

منگل 25 جولائی 2017 13:50

اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرش کی لاہور میں ہونے والے دہشت ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹرش نے لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری ہونے والے ایک بیان میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،ْسکرٹری جنرل کے معاون ترجمان، فرحان حق نے بتایا کہ انٹونیوگوئٹرش نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا جبکہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اٴْنھوں نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیار اور ذمہ داریوں کی حرمت کے کٴْلی تقاضوں کے تناظر میں، دہشت گردی اور پٴْرتشدد انتہاپسندی کے خلاف لڑائی میں حکومتِ پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔