Live Updates

پیپلز پارٹی رہنما کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما سے بد سلوکی ، دھمکیاں بھی دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 13:23

پیپلز پارٹی رہنما کی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما سے بد سلوکی ، دھمکیاں ..
عمر کوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے ڈیلی جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما کے ساتھ بد سلوکی کی اور انہیں دھمکیاں بھی دیں۔ تفصیلات کے مطابق پی پی پی رہنما شکیل باجوہ نے رات گئے عمر کوٹ کی ذیلی عدالت میں دھاوا بولا اور وہاں قید پی ٹی آئی رہنما نواب زید تالپور کو خوب دھمکایا۔

(جاری ہے)

اسے سے قبل ذیلی جیل کے انچارج نے مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما کی جیل سے منتقلی کی درخواست جمع کروائی تھی جس میں پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے جیل عملے کو انہیں غیر قانونی مراعات فراہم کرنے پر زور دینے اور جیل کی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

جس کے بعد ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے نواب زید تالپور کو عمر کورٹ سے میرپور خاص منتقل کرنے کا حکم جاری کیا۔خیال رہے کہ نواب زید تالپور کو کنری پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور ایس ایچ او کے ساتھ بد تمیزی کرنے کے الزام میں قید کیا گیا۔ جبکہ پیپلز پارٹی رہنما شکیل باجوہ کنری ٹاؤن کمیٹی کے چئیرمین ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات