لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں میں دو سگے بھائی بھی شامل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 13:01

لاہور دھماکے میں شہید پولیس اہلکاروں میں دو سگے بھائی بھی شامل
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : لاہور میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں 26 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے کے شہدا میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔ اس دہشتگردی کا لقمہ اجل بننے والے شہدا میں ایک ہی گھر کے دو افراد بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے دھماکے میں دو سگے بھائی بھی شہید ہوئے۔ پولیس کے مطابق لاہور کے رہائشی علی رضا اور مر تضٰی سگے بھائی تھے۔ ان کا ایک اور بھائی سجاد بھی پولیس میں حوالدار ہے اور لاہور میں ہی ملازمت کر رہے ہیں۔ دھماکے کے وقت دونوں سبزی منڈی کے باہر سکیورٹی پر مامور تھے کہ دھماکہ ہوا۔ سگے بھائیوں کی شہادت پر ان کے اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

متعلقہ عنوان :