نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے کمی کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 12:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 23 پیسے کمی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں جون کی پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجی 2 روپے 13 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ جون میں کُل 11 ارب 46 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو 52 ارب 64 کروڑ روپے کی بجلی فروخت ہوئی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کا تخمینہ 6 روپے 82 پیسے تھا۔ فی یونٹ لاگت تخمینے کے مقابلے میں 4 روپے 69 پیسے رہی۔ جس پر نیپرا نے بجلی 2 روپے 23 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں کمی جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے صارفین کو مجموعہ طور پر 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :