ینگ ڈاکٹرز نے سانحہ لاہور کے باعث کل ہڑتال کی کال یکم اگست تک موخر کر دی

منگل 25 جولائی 2017 12:50

ینگ ڈاکٹرز نے سانحہ لاہور کے باعث کل ہڑتال کی کال یکم اگست تک موخر کر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سانحہ لاہور کے باعث کل (بدھ) کو مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال یکم اگست تک موخر کردی ۔

(جاری ہے)

وائے ڈی اے کے عہدیداران کے مطابق سانحہ لاہور کے باعث ہڑتال اور لانگ مارچ کی کل بدھ کے روز دی جانے والی کال فی الوقت واپس لے لی گئی ہے ۔ تاہم اگست کو مطالبات کے حق میں بھرپور ہڑتال اور مارچ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :