آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور روانہ ہو گئے ، اہم سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 12:23

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔ آرمی چیف نے لاہور میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس بھی طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور میں کورہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطح کے اہم سکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات خان ، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی سمیت حساس اداروں اور دیگر سکیورٹی افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں آرمی چیف کو سانحہ فیروز پور روڈ پر مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ آرمی چیف کی زیر صدارت اس اجلاس میں لاہور کی سکیورٹی سمیت دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔