وزیر اعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف کا بھی اقامہ منظر عام پر آگیا

پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر غور شروع کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 12:15

وزیر اعظم نواز شریف کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف کا بھی اقامہ منظر عام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وفاقی وزیر خواجہ آصف کا بھی اقامہ منظر عام پر آگیا ہے ۔ خواجہ آصف وفاقی وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ دبئی کی کمپنی میں ملازم بھی رہے۔ خواجہ آصف نے دبئی کی ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدن گوشواروں میں ظاہر نہیں کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا اقامہ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کا اقامہ منظر عام پر آنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کا ایسا کوئی اقامہ منظر عام پر آجاتا تو ن لیگ آسمان سر پر اُٹھا لیتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ممکنہ وزیر اعظم موجودہ وزیر اعظم سے بھی مہا کرپٹ ہے۔ خواجہ آصف نے جھوٹ بولا جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اُترتے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہم خواجہ آصف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔