پانامہ کا فیصلہ جمعرات کو دوپہر میں سنایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 12:08

پانامہ کا فیصلہ جمعرات کو دوپہر میں سنایا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس بات پر ہیں کہ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی یا تین رکنی بنچ پانامہ کیس کا فیصلہ کب سنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تو آپ سب یہ نوٹ کر لیں کیونکہ مجھے میرے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حتی الامکان پانامہ کیس کا فیصلہ اس ہفتے کے ختم ہونے سے پہلے پہلے آ جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہونے کے پانامہ کیس کا فیصلہ 21 جولائی کو محفوظ کیا گیا تھا۔ جس کے بارے میں جسٹس اعجاز افضل نے کہا تھا کہ اب حتمی فیصلہ آئے گا۔ چوہدری غلام حسین نے کہاکہ پانامہ کا فیصلہ اسی ہفتے جمعرات کے دوپہر کو قوم کے سامنے لایا جائے گا۔ فیصلہ جمعرات کے دن قوم کو سنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :