بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاندان کی طرف سے چوہدری نثار علی خان کو منا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 11:55

بیگم کلثوم نواز نے اپنے خاندان کی طرف سے چوہدری نثار علی خان کو منا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اندر کی خبر یہ ہے کہ بالآخر اس بت کو منا ہی لائے التجا کر کے ، کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کل پریس کانفرنس کرنے والے تھے لیکن لاہور دھماکے کی وجہ سے انہوں نے پریس کانفرنس نہیں کی۔

اندر کی بات یہ ہے کہ اب چوہدری نثار علی خان جب بھی پریس کانفرنس کریں گے ۔ ان کی پریس کانفرنس میں وہ گھن گرج نہیں ہوگی جو پہلی پریس کانفرنس میں ہونی تھی ۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا ہے ۔اور نواز شریف ،اپنے صاحبزادوں اور اپنی صاحبزادی مریم نواز کی طر ف سے انہیں کہا ہے کہ آپ اس برے وقت میں ہمارا ساتھ نہ چھوڑیں ۔

(جاری ہے)

اور پارٹی یا شریف خاندان سے متعلق کوئی سخت بیان نہ دیں۔ انہیں کہا گیا ہے کہ آپ ابھی فی الحال ہولا ہاتھ رکھیں اور نرم رویہ اختیارکریں۔ چوہدری غلام حسین نے کہا کہ یہ وہی بیگم کلثوم نواز ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اور ان کی بیٹی مریم نواز چوہدری نثار علی خان کو سخت نا پسند کرتی ہیں لیکن اب وہ سب چوہدری نثار علی خان کو منانے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: