لاہور دھماکے میں شہید 8 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، قائم مقام آئی جی عثمان خٹک اور ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت اعلی حکام نی نمازجنازہ میں شرکت کی

منگل 25 جولائی 2017 12:28

لاہور دھماکے میں شہید 8 پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے آٹھ پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابقلاہور فروز پور روڈ پر ہونیوالے دھماکے میں شہید آٹھ پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر ریاض احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض، کانسٹیبل ساجد، معظم، عابد علی، مرتضی، علی رضا اور عمیر غنی کی نمازجنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میںادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

شہدا کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ جس کے بعد شہدا کی میتیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئیں۔نمازجنازہ میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل صادق علی، صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ، قائم مقام آئی جی عثمان خٹک اور ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔