معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے‘

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا‘ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا ہے‘ قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اتفاق ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 25 جولائی 2017 12:28

معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا‘ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی‘ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا ہے‘ قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی۔ وہ منگل کو اتفاق ہسپتال کے دورہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کوٹ لکھپت دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں گئے اور زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہوا ہے بزدل اور درندہ صفت دشمن نے سفاکانہ کاروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس کا بدلہ ضرور لے گی۔ معصوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے عبرتناک انجام سے بچ نہیں سکتے۔ دہشت گردی یک خلاف جنگ میں بہادر قوم کے ارادوں کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہنے والا خون رنگ لائے گا شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :