وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ

نواز شریف مالدیپ کے صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کریں گے وزیراعظم کے د ورہ سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے

منگل 25 جولائی 2017 12:28

وزیراعظم 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہوگئے جہاں وہ مالدیپ کے صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت کریں گے۔منگل کو وزیراعظم نواز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ روانہ ہوئے ۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔نواز شریف مالدیپ کے د ورے میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ26 جولائی کو مالدیپ کی 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ نوازشریف صدرعبد اللہ یامین عبد القیوم کیساتھ دو طرفہ دلچسپی کے امور پربات چیت بھی کریں گے۔وزیراعظم کا دورہ مالدیپ علاقائی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات کی پالیسی کا حصہ ہے۔مالدیپ کے ساتھ تعلقا ت دونوں ممالک کے عوام کے جذبات کے باعث انتہائی قریبی اور گرمجوش ہیں ۔وزیراعظم کے دورے سے مالدیپ کے ساتھ سیاسی ، تجارتی ، اقتصادی ، دفاع ، سیاحت ،تعلیم کے شعبوں اور عوام سے عوام تک کے رابطوںکو مزید مستحکم بنانے میں نئی تحریک پید اہوگی ۔

متعلقہ عنوان :