Live Updates

غلط الزام لگانے پر شریف خاندان کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 11:37

غلط الزام لگانے پر شریف خاندان کا شکر گزار ہوں۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں غلط الزام لگانے پر شریف خاندان کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے الزامات کی وجہ سے ہی میں نے اپنے 40 سالہ ریکارڈ کی کھوج لگا لی۔

(جاری ہے)

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگانے پر شریف خاندان اور ان کے حامیوں کا مشکور ہوں۔ میں نے خود کو احتساب کے لیے قوم کے سامنے پیش کیا۔
اسی احستاب نے شریف خاندان کے مالی جرائم کو بے نقاب کیا۔  شریف خاندان قوم کے سامنے مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات