لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل عمیر غنی کی چند ماہ بعد شادی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 11:28

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : لاہور کی شاہراہ فیروز پور روڈ پر واقع ارفع کریم ٹاور کے قریب ہونے والے دھماکے میں گذشتہ روز 26 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں 8 پولیس اہلکار بھی شامل تھے ۔ جن میں ایک شہید کانسٹیبل عمیر غنی نے بھی اپنے اہل خانہ کو سوگوار کر دیا۔

(جاری ہے)

عمیر غنی کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمیر اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا اور اپنی نوکری کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوئے تھا، انہوں نے بتایاکہ گذشتہ روز دھماکے سے کچھ دیر قبل عمیر کو دیکھنے کے لیے کچھ مہمان گھر آئے ہوئے تھے اور اس کی چند ماہ بعد ہی شادی تھی ۔

عمیر کی والدہ غم سے نڈھال ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کاش میں اپنے بیٹے کو واپس نہ جانے دیتی اور اس کو گھر پر ہی روک لیتی تو آج میرا بیٹا زندہ ہوتا۔

متعلقہ عنوان :