اداکارہ تپسی پنو نے کترینہ کیف کی برانڈ ایمبسڈر کی پوزیشن چھین لی

کترنیہ کیف کی خوبصورتی ماند پڑنے لگی‘ ہوم اپلائنسس بنانے والی کمپنی نے تپسی پنو کو برانڈ ایمبسڈر مقر ر کر دیا

منگل 25 جولائی 2017 11:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) ہر عروج کو زوال ہے،لیکن شوبز کی دنیا میں کوئی بھی بوڑھا نہیں ہونا چاہتا ،جس کے لئے وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیا ر نہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بار جیت آپ کی ہی ہو۔ایسا ہی کچھ کترینہ کیف کے ساتھ ہوا جہاں ’پنک ‘سے مشہور ہونے والی اداکارہ تپسی پنو نے مشہور ہوم اپلائنسس بنانے والی کمپنی سے کترینہ کیف کی برانڈ ایمبسڈر کی پوزیشن چھین لی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترنیہ کیف کافی عرصے سے اس کمپنی کے ساتھ منسلک رہی۔

(جاری ہے)

’ تپسی پنو ‘اس وقت’ سلمان خان‘ کی مشہور فلم ’جڑواں‘ کے ری میک میں ’ورن دھون‘ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،اس سے پہلے فلم ایکٹریس نے’ امیتابھ بچن ‘کے ساتھ ’پنک ‘میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جو ناظرین میں کافی مقبول ہوئی۔اس کے بعد ان کی ’نام شبانہ‘ نے بھی اچھا نام کمایا جبکہ یہ فلم پاکستان میں بین تھی کیونکہ اس میں ریا ست کے خلاف مواد تھا۔ابھرتی ہوئی اداکارہ کی اپنی کامیابیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شوبز میںآپ کو دوسرا موقع نہیں ملتا ،جب بھی موقع ملے اس سے بھرپور فائدہ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :