پاکستانی اداکارہ ارج فاطمہ نے شریک حیات ڈھونڈ لیا

2014 میں فراز نامی دوست سے شادی کی تھی جو زیادہ عرصے تک نہ چل سکی پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا

منگل 25 جولائی 2017 11:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) پاکستانی ڈراموں کی خوبرو اداکارہ ارج فاطمہ نے اپنا شریک حیات ڈھونڈ لیا، اداکارہ نے اپنے ہونے والے ہمسفر کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔’’کس دن میرا ویاہ ہووے گا 2‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی 27 سالہ اداکارہ نے اپنے ہمسفر کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ارج فاطمہ نے 2012 سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اور 2014 میں انہوں نے فراز نامی ایک دوست سے شادی بھی کی، جو زیادہ عرصے تر تک نہ چل سکی۔

(جاری ہے)

پہلی شادی کی ناکامی اور کیریئر میں کامیابی حاصل کرنے کے 3 سال بعد اداکارہ نے دوسری بار شادی کا فیصلہ کیا، تاہم اداکارہ نے شادی کی تاریخ نہیں بتائی۔ارج فاطمہ نے اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’میرا بہترین نصف وجود، جس پر سیکڑوں مداحوں نے کمنٹ کیے۔

کئی مداحوں، ساتھی اداکاروں اور اداروں کی جانب سے اداکارہ کو ہمسفر ڈھونڈنے پر مبارکباد پیش کی گئی، جب کہ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گزشتہ پانچ سال کے دوران لگ بھگ 27 ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ارج فاطمہ اس وقت یارِ بے وفا میں نظر آ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :