بچپن میں والدین کی سب سے زیادہ لاڈلی تھی‘ سوناکشی سنہا

میرے بھائیوں اور میرے درمیان کبھی کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں کیا گیا

منگل 25 جولائی 2017 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ والسین کی جانب سے ان کے بھائیوں اور ان کے درمیان کبھی کوئی مقابلہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہونے کی وجہ سے بچپن میں والدین کی سب سے زیادہ لاڈلی تھیں۔ والدین کے علاوہ ان کے بڑے بھائی ہمیشہ انہیں سنبھالتے اور ان کی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا ان کے بھائیوں اور ان کے درمیان کبھی کوئی مقابلہ یا موازنہ نہیں کیا گیا۔