کئی اداکارائوں نے بچوں کی تصاویر فروخت کر کے کروڑوںروپے کمائے

گلوکارہ جینیفر لوپیز‘انجلیناجولی، بریڈ پٹ‘جیسیکا البا‘کرسٹینا آگیولیرا اوراینا نکول اسمتھ نے کروڑوںروپے کماچکی ہیں

منگل 25 جولائی 2017 11:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء)دنیا بھر میں فلم انڈسٹری ایک صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور اس شعبے سے وابستہ فنکار چھوٹے سے کردار کے بدلے بھی پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، موجودہ دور میں مشہور اداکاروں کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھی خبر بن کر بکتی ہے اور بہت سی اداکارائیں بھی اس چیز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کی تصاویر میڈیا میں شائع کرنے کے کروڑوں روپے وصول کرتی ہیں۔

امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے 2008 میں اپنے جڑواں بچوں ڈیوڈ اورایمی کی پہلی تصویرمعروف پیپلز میگزین کو تقریباً 38 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں ناکس لیون اور ویون نے جنم لیا تھا، جولی نے اپنے بچوں کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو تقریباً 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، جڑواں بچوں کے علاوہ اداکار جوڑی نے 4 بچوں میڈوکس، پاکس، زاہرا اور ساحلوکو بھی گود لیا تھا۔

(جاری ہے)

ہالی ووڈ کی یہ مشہورجوڑی 14 سالہ رفاقت کے بعد علیحدگی اختیار کر چکی ہے۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور بزنس وومن جیسیکا البا اور کیش وارن کے گھر 2008 میں ایک خوبصورت بچی آنرمیری وارن کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں نے اپنی بچی کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو تقریباً 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ و گلوکارہ اور مشہورٹی وی شخصیت کرسٹینا آگیولیرا نے اپنے بیٹے میکس لیرون بریٹمین کی پہلی تصویر پیپلزمیگزین کو 9 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اورماڈل اینا نکول اسمتھ نے اپنی بیٹی ڈینیلین برک ہیڈ کی پہلی تصویر اوکے میگزین کو فروخت کر کے 12 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔