وراثت سے ایک پیسہ بھی بچوں کو نہیں دونگا ‘ شاہ رخ خان کا اعلان

بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑوں گا بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

منگل 25 جولائی 2017 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2017ء) شاہ رخ خان نے کہا کہ وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان نے دنیا کے امیرترین شخص بل گیٹس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کہا وہ اپنے بچوں کیلئے وراثت میں پیسوں کے بجائے اچھی تعلیم اور گھر کے علاوہ کچھ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا دنیا میں تعلیم سے بڑی کوئی دولت نہیں، اگر انسان کے پاس اچھی اور معیاری تعلیم ہو تو وہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دنیا کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کو دنیا کی بہترین تعلیم دلوا رہا ہوں تاکہ مستقبل میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :