قطری شاہی خاندان کے چار رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ

قطری شہزادے کے وفد نے پاکستان میں کئی گھنٹے گزارے ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 10:55

قطری شاہی خاندان کے چار رکنی وفد کا پاکستان کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء) : قطری شاہی خاندان کے چار رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق قطری شاہی خاندان کے وفد کا یہ پاکستان کا مختصر دورہ تھا ۔ وفد میں قطری شہزادے سعود الثانی اور خالد الثانی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

قطری وفد نے پاکستان میں کئی گھنٹے گزارے اور واپس روانہ ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری شہزادے کا وفد پرواز کیو آر 632 سے آیا اور کیو آر 633 سے واپس روانہ ہو گیا۔ قطری وفد کی پاکستان آمد اور دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

متعلقہ عنوان :