معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی ایک اور آڈیو کال لیک ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 25 جولائی 2017 10:46

معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی ایک اور آڈیو کال لیک ہو گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جولائی 2017ء): معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی ایک اور آڈیو کال لیک ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز معروف ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کے گھر سے عدالت نے ایک کم سن ملازمہ کو بازیاب کروایا تھا اور غریدہ فاروقی نے اس تمام تر معاملے سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب ان کی ایک اور آڈیو کال لیک ہو گئی ہے ۔ اس آڈیو کال میں بھی غریدہ فاروقی ایک خاتون سے بات کرتے ہوئے بچی واپس نہ کرنے پر بضد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ پولیس کے پاس گئے تو میں بھی ان کو پولیس میں لے کر جاؤں گی۔ غریدہ فاروقی کی لیک ہوئی آڈیو آپ بھی سنیں: