اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال میں آگ بھڑک اُٹھی

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 02:17

اسلام آباد کے مشہور سینٹورس مال میں آگ بھڑک اُٹھی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جولائی ۔2017ء) وفاقی دارالحکومت میں موجود مشہور ترین شاپنگ سینٹر سینٹورس مال میں آگ بھڑک اُٹھی۔ اطلاعات کے مطابق سینٹورس مال میں آگ چوتھی منزل پر لگی جہاں مختلف ہوٹلز اور کھانے کی دُکانیں ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ شاپنگ سینٹر کے چوتھی منزل میں واقع فوڈ کورٹ میں لگی۔

(جاری ہے)

آگ نے دیگر منزلوں کو اپنی لپیٹ میں نہیں لیا ۔ عینی شاہدین نے شاپنگ سینٹر کے مشرقی حصے میں آگ لگنے کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مطابق رات 1بجے سینٹورس مال کی چوتھی منزل میں آگ لگی جس کو قابو میں کر لیا گیا۔ وہاں موجود لوگوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا اور کوئی بھی شخص اس واقعے میں زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :