شریف خاندان کی سیکورٹی پر اخرجات اربوں روپے کے ہیں

منگل 25 جولائی 2017 00:27

شریف  خاندان کی سیکورٹی پر اخرجات اربوں روپے کے ہیں
لاہور: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-24جولائی-2017ء) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار روف کلاسرا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے لاہور کی سیکورٹی تو سنھبالی نہیں جاتی یہ ملک کیسے چلائیں گے۔ رؤف کلاسرا نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہویے کہا کہ خود تو انہوں ںے اپنی سیکورٹی پر 8ارب روپے لگادیئے ہیں شہر کی سیکورٹی ان سے سنھبالی نہیں جاتی ۔

(جاری ہے)

رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف اور انکے خاندان کی سیکورٹی کے لیے 3ہزار سیکورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ مزید یہ کہ رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بہانہ لگاکرانہوں نے بات ختم کردی کہ وہاں پر کام ہورہا تھا حتی کہ وہ کام دہشتگردوں کو روکنے کے لیے نہیں تھا۔ سینئر صحافی نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے ساری پولیس فورس کو سیاست کی نظر کیا ہواہے۔ رؤف کلاسرا کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحضہ کیجیئے۔