Live Updates

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی کی وضاحت

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 00:35

وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے: شاہد آفریدی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عمران خان سے متعلق دیا گیا بیان 2 برس پرانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد آفریدی سے منسوب ایک بیان پیر کے روز ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرتا رہا۔

(جاری ہے)

اس بیان میں شاہد آفریدی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم نواز شریف ملک کیساتھ مخلص ہیں جبکہ عمران خان کو ابھی انتظار کرنا چاہیے۔

تاہم اب اس حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں شاہد آفریدی نے وضاحت کی ہے کہ منگل کے روز نجی ٹی وی چینل کا چلنے والا بیان دراصل 2 برس قبل ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تاہم اب وقت اور حالات بدل چکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے اپیل کی ہے کہ سیاست سے متعلق کسی کی بھی رائے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر نہیں پیش کیا جانا چاہیئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات