کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی

muhammad ali محمد علی منگل 25 جولائی 2017 00:16

کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جولائی 2017ء ) غریدہ فاروقی نے وضاحت کی ہے کہ انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پھنسایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کم سن ملازمہ کی والدہ کو دھمکیاں دینے کے معاملے کے منظر عام پر آنے کے بعد اب اینکر غریدہ فاروقی نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب غریدہ کے ایک مداح نے کہا کہ انہیں باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے پھنسیا گیا ہے، تو اس ٹوئٹ کے جواب میں خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ جی ہاں کچھ ایسا ہی ہے، وہ معاملے کی حقیقت کو سجھنے پر اپنے مداح کی شکر گزار ہیں۔ جبکہ ایک اور ٹوئٹ کے جواب میں غریدہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خلاف سازش کرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں گی۔

کیا باقاعدہ منصوبہ بندی سے پھنسایا گیا؟ غریدہ فاروقی نے وضاحت کر دی