وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین

پیر 24 جولائی 2017 23:54

وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس ملتوی ہونےکا ڈراپ سین
اسلام آباد: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین-24جولائی-2017ء) وزیرداخلہ چودھری ںثار علی خان کی اتوار کو ہونے والی پریس کانفرنس کا ڈراپ سین، وزیرداخلہ نے بیگم کلثوم نواز کے کہنے پر پریس کانفرنس ملتوی کی۔ قومی اخبار کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی درخواست کہ وہ اتوار کو پریس کانفرنس نہ کریں مان لی تاہم وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور بیگم کلثوم نوازکی درخواست مانی جس میں انہوں نے وزیرداخلہ کو میڈیا کے سامنےپریس کانفرنس نہ کرنے کا کہا تھا۔

مزید یہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد نوازشریف اتوار کو وزیرداخلہ سے ملاقات بھی کرنا چاہتے تھے تاہم انکی آنکھ کے آپریشن کے باعث انہوں نے ملاقات نہیں کی۔ قومی اخبار کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب وزیرداخلہ چودھری نثار کو پریس کانفرنس نہیں بلکہ اپنی وزارت سے مستعفیٰ نہ ہونے کا کہہ رہے تھے تاہم وزیرداخلہ نے اتوار کو پریس کانفرنس ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

یہاں یہ بات واضح رہے کہ وزیرداخلہ نے آج پریس کانفرنس کرنا تھی تاہم وہ آج پریس کانفرنس کرنے آے لیکن آج لاہور میں ہوانے والے افسوسناک دھماکے کے باعث انہوں نے اپنی پریس کانفرنس نہیں کی اور یہ بیان دیا کہ صورتحال ایسی نہیں کہ وہ کوئی سیاسی بات کریں تاہم انہوں نے یہ بات بھی کہی کہ مخالفین کو چائیے کہ وہ کسی قسم کی قیاس آرائیاں نہ کریں جو بھی بات ہوگی وہ خود پریس کانفرنس مہیں بتادینگے۔

متعلقہ عنوان :