کوئٹہ، با موٹر سائیکل رودی سرنگ سے ٹکراگئی دو نوجوان جاںبحق ،موٹر سائیکل تباہ

پیر 24 جولائی 2017 23:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے پولیس تھانہ فلیجی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکراگئی دو نوجوان جاںبحق موٹر سائیکل تباہ تفصیلات کے مطابق چھتر بانڑی کے علاقے گوٹھ یار محمد کہری کے قریب موٹر سائیکل سوار بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے زور دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دھماکے سے موٹر سائیکل پر سوار تیرہ سالہ شیر علی شاہ موقع پر جابحق ہوا جبکہ زخمی ہونے والے بارہ سالہ منصور علی شاہ کو طبی امداد دینے کیلئے سول ہسپتال لایا جارہا تھاکہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دھماکہ سے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گیا واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :