Live Updates

عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے ،فواد چوہدری

لندن فلیٹ کی ادائیگی،کاؤنٹی کرکٹ کی ادائیگیوں اور کیری پیکرسریزکابینکنگ ریکارڈشامل منی ٹریل کی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے وکلاء کے حوالے کردی ہیں ،بیان

پیر 24 جولائی 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے ،منی ٹریل کی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کرنے کیلئے وکلاء کے حوالے کردی ہیں ۔پیرکے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے ،منی ٹریل میں کیری پیکرسریزکابینکنگ ریکارڈشامل ہے ،لندن فلیٹ کی ادائیگی اورکاؤنٹی کرکٹ کی ادائیگیوں کابینکنگ ریکارڈبھی عمران خان کی منی ٹریل میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

فوادچوہدری کاکہناہے کہ عمران خان کی اشتہارات سے آمدنی کابینکنگ ریکارڈبھی عدالت میں جمع کرایاجائیگا۔منی ٹریل کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرانے کے لئے وکلاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔دوسری طرف تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیرترین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منی ٹریل کی دستاویزات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرڈال دیں۔جہانگیرترین کاکہناہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہے جوسپریم کورٹ اورعوام کے سامنے پیش کریں گے ،انہوںنے کہاکہ تحریک ا نصاف کے کارکن مبارکبادکے مستحق ہیں کہ ان کے لیڈرکاکردارمثالی ہے ۔دوسری طرف ملکی خزانہ لوٹنے والے جے آئی ٹی اورسپریم کورٹ پرحملوں میں مصروف ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات