علامہ طاہر اشرفی‘اہل سنت کے چھ علماء سمیت اوریا مقبول جان کوبھی دہشت گردوں سے خطر ہ

پیر 24 جولائی 2017 23:10

علامہ طاہر اشرفی‘اہل سنت کے چھ علماء سمیت اوریا مقبول جان کوبھی دہشت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین علامہ طاہر اشرفی ‘اہل سنت کے چھ علماء سمیت اوریا مقبول جان کوبھی دہشت گردوں سے خطر ہ جبکہ علامہ طاہر اشرفی کیلئے سیکیورٹی کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ اہل سنت کے چھ علماکو بھی خطرات لاحق ہیں جن میں سے دو کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا نام علامہ طاہر اشرفی اور اوریا مقبول جان ہے خط میں کہا گیاہے علمانے ہمیں دھمکیوں کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے اور علامہ طاہر اشرفی کیلئے سیکیورٹی کی منظوری بھی دیدی گئی خط کے مطابق کالعدم تنظیم داعش سمیت دیگر تنظیمیں لاہور میں مختلف جگہوں پر دہشتگردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی بنا رہی ہیں ۔