نوشہرہ کینٹ، دھشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف میرے ایمان کا ہی, میاں افتخار حسین

میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کردیاگیا مگر میرا عزم اس مٹی کے ساتھ ہے،مرکزی جنرل سیکرٹری اے این پی

پیر 24 جولائی 2017 23:40

ؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑؑٓنوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دھشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف میرے ایمان کا ہے۔میرے اکلوتے بیٹے کو شہید کردیاگیا مگر میرا عزم اس مٹی کے ساتھ ہے امن کے قیام کے لیے یہ تو ایک میاں راشدحسین تھا سو ہوتے یا ہزار ہوتے مادروطن کے لیے قربان کردیتا۔

دھشت گردی کے خلاف کسی کو تو کھڑا ہونا ہوگا۔نام نہاد دھشت گردی نے نسلوں کو تباہ کردیاہے ۔شدت پسندی کے خلاف جنگ ہم جنگ کر رہے گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اکلوتے شہید بیٹے میاں راشدحسین کی ساتویں برسی کے موقعہ پر ایک پر وقار جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اکلوتے بیٹے میاں راشد حسین شہیدکی ساتویں برسی پورے عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مرکزی تقریب جلوزئی چراٹ روڈ پبی میں کریمیہ ہائوس میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین میاں افتخار حسین ،عاقل شاہ ، اقبال حسین خٹک، کے علاوہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماآصف لقمان قاضی ، جمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی آرگنائزر مفتی شوکت اللہ ،تحریک انصاف کے رہنمااور تحصیل کونسل پبی کے ناظم میاں مرتضیٰ الرحمان ،قومی وطن پارٹی کے آرگنائزر کفایت اللہ ایڈوکیٹ کے علاوہ میاں راشد حسین فائونڈیشن کے ڈائریکٹر میاں زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں راشد حسین شہید جن کو سفاک دہشتگردوں نے جس بے دردی سے قتل کیا میاں راشد حسین شہید کی خون رنگ لاکر آج اس خطے سے دہشتگرد نیست نابود ہو رہے ہیں میاں راشد حسین شہید صرف میاں افتخار حسین کا بیٹا نہیں تھا بلکہ وہ اس دھرتی کے ہر ماں کا بیٹا تھا اوردہشتگردوں نے قوم و ملک کی ترقی پر جو حملے کئے اور بے شمار نوجوانوں کو بے دردی سے قتل کئے آج آپریشن کی وجہ سے دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اس ،موقع پر میاں افتخار حسین نے میاں راشد حسین کے نام سے منسوب میاں راشد حسین ایجوکیشن اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ اس کے لئے اراضی حاصل کر کے اس پر کام شروع کیا ہے۔

اس اکیڈمی میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم و رہائش کی سہولت دی جائے گی تقریب میں شریک لوگوں نے فائونڈیشن کے لئے عطیات جمع کئے اور شہید راشد حسین شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :